پٹرول قلت:خورشید شاہ نے عوام کو گدھا گاڑی اور سائیکل استعمال کرنے کا مشورہ دیدیا
اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ملک میں پٹرول کی قلت کے باعث عوام کو گدھا گاڑی اور سائیکل استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر مالکان کی ھڑتال کے باعث ملک میں پٹرول کا بحران پیدا ہونے پر سید خورشید شاہ نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے پٹرول ناپید ہوچکا ہے ایسے میں عوام سفری سہولیات کیلئے گدھا گاڑی اور سائیکل کا استعمال کریں۔ اسلام آباد میں گدھا گاڑی میسر نہیں اسلئے میں کل پارلیمنٹ سائیکل پر آؤں گا۔