• news

لیسکو چیف توجہ فرمائیں!

مکرمی! میں لاہور کینٹ کا رہائشی ہوں اور مجھے سی ایم اے فیڈر صدر سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ مجھے مئی 2017ء کے لیے 3235 یونٹس کا بل رقمی 45855 روپے موصول ہوا۔ جون 2017ء کے لیے 3836 یونٹس کا بل رقمی 60340 روپے موصول ہوا میں نے دونوں بل بطورِ احتجاج جمع کروا دیئے۔ اس سلسلے میں یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ دونوں بلوں پر ’’میٹر ریڈنگ‘‘ کالم کے نیچے گزشتہ اور موجودہ ریڈنگ موجود ہی نہیں، پھر اتنے زیادہ یونٹس کے بلوں کی ترسیل کس کلیے کے تحت کی گئی؟ میں ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کے باعث تین ماہ سے گھر میں لیٹا ہوا ہوں اور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ائرکنڈیشنز کی ہوا میرے لیے زہر کی حیثیت رکھتی ہے لہٰذا صرف ایک پنکھا چلاتا ہوں۔ میں نے اپنی شکایت کے حل کے لیے آپ لیسکو چیف کو دو چٹھیاں بھجوائی ہیں جو آپ کے آفس میں موصول بھی ہو چکی ہیں لیکن نہ تو مجھے جواب سے نوازا گیا ہے اور نہ ہی میری شکایت دور کرنے کے لیے کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ میری پرزور اپیل ہے کہ میری شکایت کا ازالہ کیا جائے اور زائد بلوں کی رقم واپس دلوائی جائے۔ (منور میر، -156 عابد مجید روڈ، سٹریٹ 2، سی ایم اے کالونی، لاہور کینٹ (0314-7391855

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن