• news

یوینورسٹی آف ساہیوال میں وائس چانسلر کی تعیناتی

یونیورسٹی آف ساہیوال وائس چانسلر کی عدم موجودگی کی وجہ سے بند ہونے کے قریب، ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی رک گئی، تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہے، یونیورسٹی آف ساہیوال اپنے قیام کے ایک سال بعد بند ہونے کے قریب پہنچ گئی۔پنجاب حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث وائس چانسلر کی تعیناتی ہی نہ ہوسکی جس سے یونیورسٹی کے تمام انتظامی اور تدریسی معاملات تعطل کا شکارہو رہے ہیں۔ اساتذہ اور ملازمین میں بے چینی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم کی دستیابی خواب بن گئی۔ وائس چانسلر کی عدم تعیناتی کے سبب ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد بھی رک گیاجبکہ یونیورسٹی کے 55 میں سے 40 ڈیلی ویجزملازمین کو تنخواہوں کی فراہمی بھی رک گئی ہے۔ شہر کے سماجی و تعلیمی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں شہباز شریف اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی آف ساہیوال کے وائس چانسلر کا جلد از جلد تقرر کیاجائے تاکہ اساتذہ اور طلباء و طالبات میں پائی جانے والی شدید بے چینی کم ہو اور یونیورسٹی کو درپیش مشکلات ختم ہو سکیں۔(پرنس عنایت خان،غلہ منڈی ساہیوال)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن