مظالم سے کشمیریوں کی آواز دبانا ناممکن‘ بھارت منزل سے پیچھے ہٹانے میں ناکام رہا: عبدالرحمن مکی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعۃ الدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ بی جے پی سرکار حریت رہنمائوں کی جھوٹے الزامات کے تحت گرفتاریوںکو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔شبیر احمد شاہ اور دیگر لیڈروں کی گرفتاریاں کر کے تحریک آزادی کشمیر سبوتاژ کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ایسی مذموم حرکتیں کر کے کشمیریوں کی آواز دبانا ممکن نہیں ہے۔ بھارت بدترین مظالم کے باوجود کشمیریوں کو اپنی منزل سے پیچھے ہٹانے میں ناکام رہاہے۔ اسرائیل غاصب سرطانی جرثومہ ہے جو فلسطین میں نصف صدی سے زائد عرصہ سے نہتے مسلمانوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔کشمیر، فلسطین و دیگر خطوں کے مظلوم مسلمانوں کی مددکرنا پوری مسلم امہ پر فرض ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کشمیری آج یک زبان ہوکر آزادی کے نعرے لگارہے ہیں لیکن افسوس کہ پاکستان میں کشمیریوں کی سب سے مضبوط اوربلند آواز حافظ محمد سعید کو بیرونی دبائوپر نظر بندکر دیا گیا ہے ۔ کشمیریوں نے بھارتی نیندیں حرام کردی ہیں ۔ بھارتی مظالم کشمیریوں پردن بدن بڑھ رہے ہیں ۔کشمیرمیںبھارتی مظالم پربین الاقوامی دنیا کی خاموشی سے پاکستانیوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے ۔کشمیر میں بھارت غاصبانہ قبضہ قائم رکھنے کے لیے نوجوانوں ، بوڑھوں ،بچوں ، طالب علموں اور خواتین کو قتل کررہا ہے ۔بھارتی سیکیورٹی ادارے چادراور چاردیواری کا تقدس پامال کر رہے ہیں اور کشمیریوں کی منظم کشی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اوراس کے بغیر یہ ملک نامکمل ہے۔ پاکستان میں ’’ک‘‘ کشمیر کا ہے۔ کشمیریوں کو غاصب بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ان کی مددوحمایت جاری رکھیں گے۔