کشمیر انسانی مسئلہ ہے عالمی برادری حل کے لیے کردار ادا کرے : مہاتیرمحمد
کوالاالمپور(این این آئی) عبدالرشید ترابی نے ملائشیا کے سابق وزیر اعظم اور مردآہن ڈاکٹر مہاتیر محمد سے ان کی رہائش گا ہ پر اہم ملاقات کی ،ڈاکٹر مہاتیر محمد نے عبدالرشید ترابی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کشمیری امت مسلمہ کا حصہ ہیں نریندر مودی ان کو مسلمان ہونے کی سزادے رہا ہے ڈاکٹر مہاتیر محمد نے عبدالرشید ترابی کو یقین دلایا کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہیے ملائشیا کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے بھرپور تعاون کرے گا۔