ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ میں بیڈز کی کمی‘ مریض کے لواحقین گھر سے چارپائی اٹھا لائے
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بیڈ کی کمی کے باعث مریض پریشان ہو کر رہ گئے‘ دو روز سے زیر علاج نوشہرہ ورکاں کے رہائشی حنیف کو الگ بیڈ نہ ملا تو تیمار داری کے لئے آئے رشتہ دار گھر سے اس کے لئے الگ چارپائی اٹھا لائے۔ ٹراما سینٹر کے مین دروازے پر کھڑے گارڈ نے انہیں روکا تو وہ چوری چھپے پچھلے دروازے سے چارپائی لے کر وارڈ نمبر سات کے باہر تک پہنچ گئے لیکن گارڈ نے روک لیا اور چارپائی واپس باہر بھیج دی۔ حنیف کے بھائی نے بتایا کہ دو دن سے ہمارا مریض ہسپتال میں