• news

فاریسٹ مینوئل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کمیٹیاں قائم کی جائیں: یاور زمان

لاہور (سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری میاں یاور زمان نے محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام کو موجودہ فاریسٹ مینوئل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے اور کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ نئے مینوئل کی روشنی میں چیف کنزرویٹرز اور فاریسٹرز کے فرائض کا تعین کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بات گذشتہ روز سیکرٹری جنگلات کے کمیٹی روم میں محکمہ جنگلات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے بلائے گئے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری کیپٹن (ر) جہانزیب خان، صوبہ بھر کے چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ،کنزرویٹر ز اور ڈویڑنل فاریسٹ افسران بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن