• news

بادشاہی مسجد کے راستوں کو کھولا جائے: واحد کاشمیری

لاہور (پ ر) اندرون شہر کے باسیوں نے لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کے تاریخی راستوں کو کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پہلے ہی اندرون شہر کے رہائشیوں کی ثقافت کو ختم کر دیا گیا ہے جبکہ لاہور باغوں کا شہر ہے اور پنجاب حکومت نے وہاں پر ٹیلی فون سپر مارکیٹ اور دوسرے غیر قانونی دکانداروں کو ناجائز تعمیرات کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ واحد کاشمیری نے کہا کہ شہریوں اور تاجروں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ان غیر قانونی بند راستوں کو فوری طور پر کھولا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن