• news

حکومت نے 52 ارب مالیت کے انویسٹمنٹ بانڈز نیلام کردیئے :سٹیٹ بنک

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے 52 ارب روپے مالیت کے پاکستان انویسٹمنٹ منٹ بانڈز نیلام کر دئیے۔ سٹیٹ بنکے کے مطابق حکومت نے نیلامی کیلئے 100 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ نیلام میں 5,3 اور 10 سال کے انویسٹمنٹ بانڈز فروخت کئے گئے۔ بیس سالہ بانڈز کی خریداری کیلئے کوئی پیش کش موصول نہیں ہوئی۔ نیلام کئے گئے انویسٹمنٹ بانڈز کی کٹ آف ایلڈ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ مالی سال 2017ء میں 704.5 ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کئے گئے۔ مالی سال کیلئے 700 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ مالی سال 2017ء میں 5 بڑے بنکوں نے 342 ارب روپے کے قرضے جاری کئے۔ زرعی ترقیاتی بنک نے 92 ارب کے قرض جاری کئے۔ نجی بنکوں نے زرعی شعبے کو 99 ارب 60کروڑ قرض دیا۔ اسلامی بنکوں نے 12 ارب روپے مالیت کے زعی قرضے دئیے۔

ای پیپر-دی نیشن