سپریم کورٹ کے فیصلوں سے متاثر ہونے والے وزرائے اعظم
لاہور (محمود صادق‘ دی نیشن رپورٹ) سپریم کورٹ نے ملکی تاریخ میں اہم فیصلے دیئے اور قومی زندگی میں اپنا کردار ادا کیا۔ جمہوریت کیلئے سپریم کورٹ کی مدد بھی کی گئی‘ ججز کی بحالی کے لئے وکلاء کی تحریک نے اس ادارے کو مضبوط کیا ہے۔ اگر جمہوریت کی جڑیں نہ ہوتیں تو وکلاء کی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی تھی۔ تاریخ میں سپریم کورٹ نے متعدد ایسے فیصلے کیے جس کا سیاسی اور جمہوری عمارت پر اثر ہوا۔ عدالت عظمیٰ نے ذوالفقارعلی بھٹو کو سزائے موت دی۔1996ء میں بینظیربھٹو کی حکومت کے خاتمے کو جائز قرار دیا۔2007ء میں شریف خاندان کی واپسی کی اجازت دی۔ 2012ء میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دیا۔