• news

سپاٹ فکسنگ:ناصر جمشید کی بنگلہ دیش کے مشکوک افراد سے ملاقات کراچی ٹورنامنٹ میں ہوئی

لاہور (حافظ عمران/نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث اوپننگ بلے باز ناصر جمشید کی بنگلہ دیش کے مشکوک افراد سے ملاقات کراچی کے ایک نائٹ ٹورنامنٹ میں ہوئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد قومی ٹیم کے ایک سابق کپتان وکٹ کیپر بلے باز کی زیر نگرانی ہوا تھا۔ مذکورہ کپتان قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر سمیت دیگر اہم عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ناصر جمشید پر بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے دوران بھی مشکوک افراد سے رابطوں کا الزام لگا تھا رواں سال سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں بھی ناصر جمشید مرکزی کردار کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں مبینہ طور پر انہوں نے اس کیس میں سہولت کردار بھی ادا کیا ہے۔ کراچی میں ہر سال رمضان میں نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں کرکٹ بورڈ دو کھلاڑیوں محمد عرفان اور محمد نواز کو سزا سنا چکا ہے جبکہ آئندہ چند روز میں کیس میں ملوث دیگر کرکٹرز کے مستقبل کا فیصلہ ہونیکے امکانات ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن