• news

چیئرمین پی سی بی آج آخری مرتبہ گورننگ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کریں گے

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان آج آخری مرتبہ گورننگ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ شہریار خان کی مدت تقرری اگست تک کی تھی اور ا±نہوں نے 28جولائی کو اجلاس طلب کیا تھا آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اجلاس منعقد کیا جائے گا جس کے بعد چیئرمین کرکٹ بورڈ میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر،پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کی شمولیت، نئے گورننگ بورڈ کی تشکیل پر غورکیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان بھارت کرکٹ سیریز کے معاملات پر چیئرمین اپنی رپورٹ دیں گے، اجلاس کے بعد شہریار خان چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے الگ ہوجائیں گے۔ جسٹس (ر)افضال حیدر شہریارخان کی جگہ قائم مقام چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھال کر نئے انتخابات کروائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن