• news

شجاع آباد: تعلقات کے شبہ میں نوجوان پر تشدد‘ تھانے میں دم توڑ گیا

شجاع آباد (خبرنگار) تعلقات کے شبہ پر لڑکی کے گھروالوں اور رشتہ داروں نے کیسر پور کے رہائشی صابر حسین شدید تشددکانشانہ بنایا صابر حسین کو تھانہ صدر پولیس تھانے لے آئی زیر حراست صابر حسین تھانہ صدر میںدم توڑ گیا‘ ورثاء کا پولیس پر ملزمان سے مل کر صابر حسین کو تشدد کرکے قتل کرنے کا الزام پولیس کو چاہیے تھاکہ صابر حسین کو تھانے کی بجائے ہسپتال لیکر جاتی ڈی ایس پی شجاع آبادتفصیل کے مطابق گزشتہ شام کیسر پور کے رہائشی صابر حسین کولنگاہ برادری نے اپنی لڑکی کے تعلقات کے شبہ پر بیس سے زائد افراد نے صابر حسین کو شدید تشددکا نشانہ بنایا جس پر صابرحسین کے ورثانے تھانہ صدر پولیس کو اطلاع کر دی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی لیکن پولیس صابر حسین کو چار گھنٹے تک بازیاب نہ کرا سکی اور لنگاہ برادری اس پر تشدد کرتی رہی چار گھنٹے بعد تھانہ صدر پولیس نے صابر حسین کو بازیاب کرایا اور شدید زخمی حالت میں اسے تھانہ صدر لے آئی اور پولیس کے زیر حراست صابر حسین کچھ دیر بعد ہی جاں بحق ہوگیا جس پر ورثانے بھی الزام لگایاکہ صابر حسین کو ملزمان اور پولیس نے ملکر قتل کیا ہے۔ ڈی ایس پی شجاع آباد شبیر حسین نے کہاکہ تھانہ صدر پولیس کو چاہیے تھاکہ زخمی صابر حسین کو تھانے کی بجائے ہسپتال لے جاتی شاہد اس کی جان بچ جاتی صابر حسین کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال شجاع آباد منتقل کردیاگیا ہے جہاں پر ورثانے پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن