• news

سمیرا ملک کیس میںسنگل بنچ کا فیصلہ چیلنج‘ سیکرٹری الیکشن کمشن نے انٹراکورٹ اپیل دائر کردی

اسلام آباد (این این آئی)سمیرا ملک کیس میں سنگل رکنی بنچ کے فیصلہ کے خلاف سیکرٹری الیکشن کمشن نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل رکنی بنچ کی7 جولائی کے فیصلہ کو معطل کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے کرپٹ پریکٹس کو روکنے کے لیے آرٹیکل 218/3 کے تحت کارروائی کی ہے‘بیلٹ پیپر کو دکھا کر استعمال کرنا پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 اور 226 کے تحت جرم ہے۔ الیکشن کمشن کو اختیارات ہیں کہ وہ کرپٹ پریکٹس کو روکے‘درخواست میں سمیرا ملک‘ ملک عمیر حیدر‘ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور پریزائیڈنگ افیسر خوشاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن