چوہدری سرور کی نثار کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت
اسلام آباد(اے این این) تحریک انصاف کے سینئر رہنماء چوہدری سرور نے چوہدری نثار کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیدی۔ ان کا یہ بیان چوہدری نثارکی پریس کانفرنس کے بعد آیا، جس میں چوہدری سرور نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو دعوت دی ہے کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کیلئے سب سے بہترین آپشن اب تحریک انصاف ہی ہے۔