• news

گردہ فروخت سکینڈل کی ملزمہ نے میڈیا نمائندوں پر جوتے برسا دیئے

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) گردہ فروخت سکینڈل کی ملزمہ نے میڈیا کے نمائندوں پر جوتے برسا دئیے۔ گردے نکالنے والے ملزموں ڈاکٹر فواد اور ڈاکٹر التمش وغیرہ کی حاضری مکمل نہ ہونے پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کے روبرو گردہ سکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزموں ڈاکٹر فواد اور ڈاکٹر التمش کی ایجنٹ صفیہ کو جیل سے پیشی کے لئے لایا گیا تو ملزمہ صفیہ نے گردہ سکینڈل کے مرکزی ملزم ڈاکٹر التمش اور گردہ سکینڈل کے مبینہ سرغنہ ڈاکٹر ثاقب خان کی طرح فوٹیج بنانے پر میڈیا پر جوتوں سے حملہ کر دیا، ملزمہ نے الزام عائد کیا کہ میڈیا نے گردہ سکینڈل کے ملزموں کو خبریں نشر کر کے مجرم بنا دیا ہے، ایف آئی اے نے گردہ سکینڈل کے ملزموں کے خلاف درج مقدمہ کا نامکمل چالان عدالت میں پیش کر رکھا ہے۔ اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کی وجہ سے دونوں کو پیش نہیں کیا گیا جبکہ دیگر ملزموں ڈاکٹر ظفر جاوید، ڈاکٹر ثاقب خان،آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ عمر دراز، شہزاد، ایجنٹ عبدالمجید، قمر عباس، فضائل اشفاق، نوید حمید اور ضمانت پر رہا ہونے والے ملزم اطہر محمود کی حاضری لگانے کے بعد سماعت سات ستمبر تک ملتوی کر دی گئی، آئندہ تاریخ پر حاضری مکمل ہونے کے بعد ملزموں پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن