• news

ملتان: ضلع کونسل کا ایک ارب 17 کروڑ کا بجٹ منظور‘ اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی‘ بائیکاٹ

ملتان (خبر نگار خصوصی) ضلع کونسل ملتان نے اپوزیشن کے شور شرابے‘ ہنگامہ آرائی‘ بائیکاٹ کے باوجود مالی سال 2017-18 کا ایک ارب 17 کروڑ 44 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا فاضل بجٹ منظور کر لیا جبکہ بجٹ میں ڈیڑھ سو سے زائد مختلف نئے ٹیکس لگانے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ غیر ترقیاتی منصوبوں کے لئے 41 کروڑ 61 لاکھ 99 ہزار‘ ترقیاتی منصوبوں کے لئے 69 کروڑ 94 لاکھ 18 ہزار روپے مختص۔ دیہی علاقوں میں پہلی دفعہ صفائی کے لئے 10 کروڑ‘ رمضان بازاروں کی مد میں 20 لاکھ روپے‘ سپورٹس کے لئے 50 لاکھ روپے‘ سیلاب کے لئے 30 لاکھ روپے‘ سکیورٹی آلات کیلئے 10 لاکھ روپے ‘شجرکاری کے لئے 10 لاکھ روپے‘ خواتین کی بہبود کے لئے 20 لاکھ روپے‘ دفاتر کی مرمت کے لئے 50 اور ملازمین کے لئے قرض حسنہ کے لئے بھی 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن