• news

ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال میں ڈائلسسز سینٹر نے کام شروع کر دیا

لاہور (نیوزرپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈائلسز سنٹر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈائلسز سنٹر میں غریبوں کو مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈائلسز سنٹر کا باقاعدہ آغاز محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان بعد میں کریں گے۔ ڈائلسز سنٹر کے باقاعدہ آغاز کی تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال شوکت ورک، معروف تاجر احسن اشرف سمیت دیگر نے شرکت کی۔اور خصوصی طور پر دعا کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن