سیف سٹی پراجیکٹ کا بڑا حصہ مکمل کر لیا گیا: کمشنر
لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ گیا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کا بہت بڑا حصہ مکمل کر لیا گیا ہے اور بالکل تھوڑا حصہ باقی ہے اس لے یہ امر لازم قرار پاتا ہے کہ آئندہ تمام محکمے اپنے اپنے پراجیکٹس و ترقیاتی سکیموں پر کام کرنے سے پہلے سیف سٹی اتھارٹی کو رابطے میں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس رابطہ کار کو مستقل پیمانوں پر قائم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آئندہ ہفتے تمام محکموں کے فوکل پرسن کے ساتھ ایک اجلاس کمشنر آفس میں طلب کیا جائے ۔
اور اس حوالے سے مستقبل کے لیے تمام محکمے اور سیف سٹی اتھارٹی ایک جامع پلان کو حتمی شکل دیں جس سے کسی بھی محکمے کی لائنوں کو نقصان پہنچنے سے بچایا جا سکے گا۔