• news

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہور کی زیر صدارت یوم آزادی کے حوالے سے اجلاس

لاہور (سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں 70ویں یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے سلسلے میں اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیرنے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے مجوزہ پروگرام کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ70ویں یوم آزادی کو بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔ صوبائی، ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن