پی ٹی آئی کے زیراہتمام فیروز پور روڈ دھماکے کے شہدا کے لئے دعائیہ تقریب
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅںنے سانحہ فیروزپور روڈ کا حکومت پنجاب کو ذمہ دار قراردیتے ہوئے میاں شہبازشریف سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ رہنماﺅںنے کہا ہے کہ شریف خاندان کواپنے سواکسی کی پرواہ نہیں۔ تحریک انصاف لاہورکے صدر ولید اقبال اور میاں حماد اظہر کی طرف سے ماڈل ٹاﺅن سیکرٹریٹ میں گزشتہ روز سانحہ فیروزپور روڈ کے شہداءکیلئے قران خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ قرآن خوانی میںسابق گورنر پنجاب چوہدری سرور، نعیم الحق، طاہر رشید چوہدری، سعدیہ سہیل، رافیہ کمال، فاروق خان، طارق حمید، روبینہ سمیت دیگر رہنماﺅں اورکارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر شہداءکے ایصال ثواب اور زخمیوںکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔