بادشاہی مسجد کے نمازیوں کے لےے گریٹر اقبال پارک سے علیحدہ مستقل راستے پر اتفاق
لاہور (خصوصی نامہ نگار) بادشاہی مسجد لاہور کے نمازیوں کے لےے گریٹر اقبال پارک سے علیحدہ سے مستقل راستے پر اتفاق ہوگیا ہے جس کے لےے کمشنر لاہور، ڈائریکٹر جنرل اوقاف اور سکیورٹی ایجنسیز کے ذمہ داران کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بادشاہی مسجد کے تقدس، مسجد کی تاریخی حیثیت اور نمازیوں کی ضرورت کا ادراک کرتے ہوئے بادامی باغ سرکلر روڈ اور آزادی چوک سے مستقل علیحدہ راستہ بنانے پر اتفاق رائے عمل میں آ گیا ہے۔