• news

پاکستان اوپن ٹینس: رشید ملک عقیل خان کی جوڑی فائنل میں پہنچ گئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے پانچویں روز کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز ہوئے۔ مینز سینئر 35 کے پہلے سیمی فائنل میں رشید ملک اور عقیل خان نے اسرار گل اور جہانزیب کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں شہریار سلامت اور طلحہ وحید نے آصف فیروز اور عارف فیروز کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ مینز سنگلزکے پہلے کوارٹرفائنل میں عقیل خان نے مزمل مرتضیٰ کوہرا دیا۔، پانچویں نمبر پر سیڈ مزمل مرتضی نے شاندار کھیل پیش کیا اور پہلا سیٹ جیت گئے مگر عقیل خان نے تجربے نے کام دکھایا اور انہوں نے میچ جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے کواٹر میں شہزاد خان نے عثمان رفیق کو 7-5, 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ لیڈیز سنگل میں سارہ محبوب نے ماہا سید کو 6-3, 6-0 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ مینز ڈبلز کے پہلے سیمی فائنل میں عقیل خان اور ہیرا عاشق نے ابدال حیدر اور شہزاد خان کو 6-4, 6-2 سے ہرایا جبکہ دوسرا سیمی فائنل جاری ہے۔ انڈر 18 کے کوارٹر فائنلز میں یوسف خان نے محمد سید کو 6-0, 6-2 سے، احمد کامل نے حافظ ارباب علی کو 6-1, 6-3 سے، محمد شعیبب نے مصطفی علی کو 6-1, 6-0 سے، ثاقب عمر نے اپنے بھائی عاقب عمر کو 7-5, 7-5 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 14 کے کوارٹر فائنلز میں سمیع زیب نے حمزہ رومان کو 4-2, 4-2 سے، عبدالحنان خان نے سیف العزیز کو 4-1, 4-2 سے، شاہان شمیز نے بلال عاصم کو 3-5, 4-1, 4-1 سے جبکہ حامد اسرار ن ے عادل خان کو 4-3,4-2 سے ہرا کر سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 12 کے پہلے سیمی فائنل میں عبدالحنان خان نے حمزہ رومان کو 8-4 سے، بلال عاصم نے شاہیل طاہر کو 8-5 سے، حسن علی نے احتشام عارف کو 8-0 سے، حامد اسرار نے حمزہ جواد کو 8-1 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ چیمپئن شپ 2017ءکے فائنلز آج بروز ہفتہ کھیلے جائیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن