برازیل : جیل میں ہنگامہ آرائی 4 قیدی ہلاک، 9 فرار
برازیلیہ (اے پی پی) برازیل کی جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 4 قیدی ہلاک اور 9 فرار ہو گئے۔ برازیل کے ذرائع ابلاغ کے مطابق وسطی ریاست گوئیاس کی ایک جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران قیدیوں نے انتظامی عمارت کو آگ لگا دی اور سکیورٹی عملے کی گاڑی تباہ کر دی۔ جیل کے حکام کا کہنا ہے ہنگامہ آرائی کے دوران قیدیوں نے 4 قیدیوں کو ہلاک کردیا جن میں سے دو کو زندہ جلا دیا گیا جبکہ ایک قیدی کی گردن اڑا دی گئی، بیان کے مطابق 9 قیدی فرار ہو گئے جنہوں نے سکیورٹی اہل کاروں سے اسلحہ بھی چھین لیا پولیس نے 5 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے جبکہ 4 تاحال مفرور ہیں۔واضح رہے کہ جیل میں لڑائی جرائم پیشہ گینگ سے تعلق رکھنے والے حریف گروپوں کے درمیان ہوئی جس کی بنیادی وجہ برازیل کی جیلوں میں گنجائش سے کہیں زیادہ قیدی ہونا ہیں۔