سویڈن: حساس ڈیٹا افشاکرنے کے الزام میں دو وزرا برطرف
سٹاک ہوم(این این آئی)سویڈن کی بائیں بازو کی جانب جھکاو¿ رکھنے والی حکومت کے دو وزراءکو حساس ڈیٹا کے افشاءکیے جانے پر برطرف کر دیا گیا ہے۔ ان میں وزیر داخلہ اندرس یِجیمن بھی شامل ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نے انہیں ان کی درخواست پر وزارت سے علیحدہ کیا ہے۔ دوسری خاتون وزیر برائے انفراسٹرکچر انا ڑوہانسن ہیں۔ ان وزراءکی برخاستگی کے بعد وزیراعظم سٹیفان لوویئن نے کہا کہ وہ منصب وزارتِ عظمیٰ سے علیحدہ نہیں ہوں گے۔ اس ڈیٹا کے افشا کیے جانے پر حکومت کو سماجی و سیاسی حلقوں کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ایسے اندازے لگائے گئے ہیں کہ سویڈش وزیراعظم قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا اعلان کر سکتے ہیں۔
وزراءبرطرف