لاہور‘ فیروزوالا میں لاکھوں کے ڈاکے‘ شہری نقدی‘ زیورات‘ قیمتی سامان سے محروم
لاہور + فیروزوالا (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅںاور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوو¿ںنے سول لائن میں صفدرکے گھر میں اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 7 لاکھ روپے مالےت، نصیر آباد میں نامدار کے گھر سے 5 لاکھ، ہربنس پو رہ میںجمیل کے گھر سے 4 لاکھکی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان، شمالی چھاﺅنی میںمو سیٰ کی فیملی کو یرغمال بنا کر ساڑھے 3 لاکھ، گلشن اقبال مےں ناصر کی فیملی سے 2 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون،گوالمنڈی میں اعجاز سے ایک لاکھ 75 ہزار، سبزہ زار میںعمران سے ایک لاکھ روپے، شادباغ میں احسان سے 70 ہزار اور موبائل فون لوٹ لےا۔ چوروں نے نولکھا مبشر کی دکان سے 3 لاکھ کا ربڑ چوری کرلےا اور فرار ہوگئے۔ چووروں نے ماڈل ٹاﺅن سے اختر، سندر سے شبیر، شیراکوٹ سے عثمان کی کارےں جبکہ ریس کورس سے خالق، ملت پارک میں فرخ، نواب ٹاﺅن میں نذر، جوہر ٹاﺅن میں یاسین، نشتر کالونی میں سہیل، ڈیفنس سے منےر کی موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہےں۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق جی ٹی روڈ کی آبادی بنگلہ پلی کے قریب موٹر سائیکل سوار تین ڈاکو دکان کے مالک فاروق کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر 70 ہزار روپے کی رقم اور دو موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکو تاجر ندیم الحق کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر لے گئے۔ چوروں نے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری کر لیا ہے۔ چور دو مساجد سے رات کو پنکھے اور بیٹری‘ یو پی ایس دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔ کوٹ عبدالمالک میں چوروں نے دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔
ڈاکے