چین شمالی کوریائی تنازعے کے حل کے لئے مزید کوششیں کرے: برطانیہ، آسٹریلیا
کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا اور برطانیہ نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کو جوہری میزائل پروگرام سے دستبردار کرانے کی خاطر مزید کوششیں کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالن نے سڈنی میں آسٹریلوی وزیر خارجہ ج±ولی بشپ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ رواں مہینے کے اوائل میں شمالی کوریا نے آسٹریلیا کو متنبہ کیا تھا کہ وہ ا±س کا ایک ممکنہ ہدف ہو سکتا ہے۔ شمالی کوریا نے حال ہی میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ ماہرین کے مطابق اس شمالی کوریائی میزائل کی پہنچ امریکی ریاست الاسکا تک ہو سکتی ہے۔
برطانیہ/آسٹریلیا