• news

کراچی: سٹی کورٹ کے قریب موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، پراپرٹی ڈیلر قتل

کراچی (کرائم رپورٹر) میٹھادر کے علاقے میں مسلح افراد نے اسٹیٹ ایجنسی کے مالک عبد الغفار چشتی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہو گئے۔ 45 سالہ عبدالغفار چشتی زمین کے تنازعہ کے ایک مقدمہ میں پیشی کے بعد واپس جارہا تھا موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کو دیکھ کر اس نے کیمبل سٹریٹ پر واقع نامکو سینٹر میں گھس کر جان بچانے کی کوشش کی تاہم ملزمان کی چلائی ہوئی گولیوں سے نہیں بچ سکا اور موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول عبد الغفار چشتی تعمیراتی کمپنی کے مالک خالد زمان کیانی سے تنازعہ چل رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالغفار چشتی کے قتل میں بھی خالد زمان کیانی کا ہاتھ ہے اور اس سلسلے میں تفتیش اور ملزمان کی تلاش شرو ع کردی گئی ہے۔
پراپرٹی ڈیلر قتل

ای پیپر-دی نیشن