مقبوضہ بیت المقدس : 2ہفتے بعد فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی
مقبوضہ بیت المقدس (نیٹ نیوز) اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسلمانوں کے مقدس مقام مسجد الاقصیٰ سے تمام نئے حفاظتی اقدامات کو ہٹانے کے 2 ہفتوں بعد پہلی بار فلسطینی مسلمانوں نے مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں نماز جمعہ ادا کی۔ اسرائیلی فوج نے مسجد الاقصیٰ کے دروازوں پر میٹل ڈیٹیکٹر نصب کر دئیے تھے جس پر فلسطینی مسلمانوں نے سخت احتجاج کیا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے دروازوں سے حفاظتی آلات ہٹائے جانے کے بعد بڑی تعداد میں مسلمانوں نے نماز جمعہ میں شرکت کی۔ اس دوران فلسطینی مسلمانوں کی جانب سے یکجہتی کا اظہار دیکھا گیا۔
مسجد اقصیٰ