کئی شہروں میں بارش، چھت گرنے سے ایک ہلاک، شارٹ فال 4550 میگاواٹ ہوگیا
لاہور + اسلام آباد+ فیروز والا+ جنگ+ بصیر پور (سپورٹس رپورٹر+ آن لائن+ نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز جمعہ کو گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، پشاور، کوھاٹ، قلات، حیدر آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوا¶ں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب:جھنگ 91، لاہور (پنجاب یونیورسٹی 47، سٹی 14)، منگلا 32، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جہلم 27، چکوال 26، جوہر آباد 16، ملتان 09، فیصل آباد، سرگودھا 08، بہاولپور 07، گجرات 04، مری 03، راولپنڈی، ، کامرہ 02، سیالکوٹ، مری 01، خیبر پختونخوا: چیراٹ 19، کوہاٹ 03، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 12، کوٹلی 04، بلوچستان: خضدار 03 سندھ: چھور 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، بہاولپور ، ڈی جی خان، مالاکنڈ، ہزارہ ،پشاور، مردان، سکھر، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوا¶ں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ملتان، حیدر آباد، ژوب، نصیر آباد، سبی، قلات ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہوا¶ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔شہرمیں گزشتہ روزبارش اور وارڈنز کے سڑکوں سے غائب ہونے پر ٹریفک کا مسئلہ گھمبےر صورتحال اختےار کر گےا ہے۔ شہر کی تمام اہم شاہراہوں پر ٹرےفک کا بد ترےن جام ہو گےا اور لوگ گھنٹوں جام ٹرےفک مےں پھنے رہے۔ تفصےلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ روز بارش سے شہر بھر مےں ٹرےفک جام ہو گئی تو وارڈنز ٹریفک کو چلانے کی بجائے سڑکوں سے غائب ہو گئے۔ جس سے شہر کی تمام اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئےں۔ لوگ گھنٹوں جام ٹرےفک مےں پھنسے رہے اور ٹریفک پولیس کے فسران و وارڈنز کو ان کی ناقص کاررکردگی پر کوستے رہے ۔ جےل روڈ اور شارع فاطمہ جناح پر مریضوں کولے کر جانے والی ایمبولینسز بھی جام ٹریفک میں پھنس گئےں ۔کےنال روڈ، جےل روڈ، شاہراہ قائداعظم، شارع فاطمہ جناح،راوی روڈ ،بتی چوک ،لوئر مال اورریلوے سٹیشن سے ملحقہ سڑکوں پر بد ترےن ٹریفک جام رہی ۔جس سے شہرےوں کو شدےد پرےشانی کا سامنا کرنا پڑا۔شہریوں نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران کی ناقص حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے فقدان کے باعث شہر میں ٹریفک جام رہتی ہے ۔وزےر اعلی پنجاب اس صورتحال کا نوٹس لےں۔ فیروز والا کے نامہ نگار کے مطابق بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے شہری ہلاک اس کا بیٹا زخمی جبکہ دو بھیڑیں بھی ہلاک ہو گئیں۔ مڑھ ہنگواں میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص محمد اسلم ہلاک اس کا بیٹا زخمی ہو گیا جبکہ شدید بارش کے باعث ایک گوالے کے ڈیرہ پر چھت گرنے سے زمیندار کی دو بھیڑیں ہلاک ہو گئیں۔ شاہدرہ میں جگہ جگہ بارش کا پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جھنگ سے نامہ نگار کے مطابق جھنگ اور گردونواح میں موسلا دھار بارش گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔گذشتہ کئی روز سے جھنگ میں شدید گرمی تھی جس کی وجہ سے ہر جاندار نڈھال تھا مگر گذشتہ روز ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ ملک میں بجلی بحران شدت اختیار کر گیا، شارٹ فال 4550 میگا واٹ سے بھی تجاوز کر گیا۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔ اس وقت ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ 23000 میگاواٹ ہے جبکہ پیداوار 18450میگا واٹ ہے جبکہ وزارت پانی و بجلی کے مطابق ملک میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی۔ دیہی علاقوں میں 12سے14گھنٹے جبکہ شہری علاقوں میں 8سے 10گھنٹے کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ زیادہ تر لوڈ شیڈنگ جنوبی پنجاب اور سندھ کے کئی علاقوں میں 18گھنٹے سے بھی زائد لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بصیرپور سے نامہ نگار کے مطابق سماجی شخصیات اورتاجروںنے بصیرپورمیںجاری طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، بجلی کے انتہائی کم وولٹیج اور بار بار ٹرپنگ کیخلاف احتجاج کیا ہے۔ بجلی کے کم وولٹیج اورٹرپنگ نے شدیدگرمی کے موسم میں صارفین کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔ شہریوں نے چیف ایگزیکٹو لیسکو سے شیڈول سے زائد لوڈشیڈنگ اور لو وولٹیج و ٹرپنگ کے مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لوڈشیڈنگ
لوڈشیڈنگ