وہاڑی روڈ پر سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر) سی ٹی ڈی کی خصوصی ٹیم نے وہاڑی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ہینڈ گرنیڈ و اسلحہ برآمد کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کو خفیہ اطلاع ملی تو کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد ہجرت اﷲ‘ عبدالحئی اور محمد یوسف وہاڑی روڈ سدرن بائی پاس کے قریب موجود ہیں اور ملتان میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس اطلاع پر سی ٹی ڈی کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، ٹیم نے چھاپہ مار کر مذکورہ تینوں دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔ بم ڈسپوزل کے سکواڈ نے ہینڈ گرنیڈ ناکارہ بنا دئیے۔ سی ٹی ڈی حکام نے دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
دہشت گرد گرفتار