• news

پاکستان‘ مالدیپ نے سارک سربراہ اجلاس اسلام آباد طلب کرنے پر اتفاق کیا ہے: سرتاج عزیز

اسلام آباد (صباح نیوز) سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور مالدیپ نے سارک کا اجلاس اسلام آباد میں بلانے پر اتفاق کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں مشیرخارجہ نے کہا کہ نواز شریف اور مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم نے سارک کے مسقبل پر بات چیت کی ہے اور اسے مو¿ثر تنظیم بنانے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ سال اسلام آباد میں سارک کانفرنس کے انعقاد کو سبوتاژ کر دیا تھا‘ لیکن مالدیپ نے اس کی تائید نہیں کی تھی اور ہماری مکمل حمایت کی تھی۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے تجارتی روابط میں اور مشترکہ تجارتی کمیٹی اور بزنس کونسل کے قیام سے تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کا پلیٹ فارم مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں جن میں سفارتکاروں اور ملازمین کی تربیت اور تجارت‘ تعلیم اور سیاحت کا فروغ اور موسمیاتی تبدیلی میں تعاون شامل ہے۔ مشیرخارجہ نے کہا کہ فریقین نے دفاعی تعاون پر بھی بات چیت کی اور پاکستان اور مالدیپ کو دو تربیتی طیارے فراہم کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن