• news

نواز شریف نے پارلیمانی پارٹی میں ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ لیا، مجیدنظامی کا ذکر بھول گئے

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزارت عظمیٰ سے علیحدگی کے بعد پہلی مرتبہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کیا۔ ان کی تقریر ان کے ماضی اور حال کی آئینہ دار تھی جس میں انہوں نے ایٹمی دھماکے کرنے سے سی پیک تک اپنی کارکردگی بیان کی۔ تاہم ایٹمی دھماکے کرنے کا تمام تر کریڈٹ لیتے ہوئے وہ یہ بات بھول گئے کہ اس وقت جب ہر طرف خوف و ہراس چھایا ہوا تھا اور میاں نواز شریف اور ان کی کابینہ کے ممبران گومگو کی کیفیت میں تھے، ایٹمی دھماکے کرنے کے بارے میں ایک مشاورتی اجلاس میں آبروئے صحافت اور معمار نوائے وقت گروپ مجید نظامی نے کھڑے ہوکر رائے دی کہ ’’میاں صاحب آپ نے دھماکہ نہ کیا تو قوم آپ کا دھماکہ کردے گی‘‘ اور ماضی میں جب کبھی ایٹمی دھماکے کرنے کا ذکر آیا جناب نواز شریف نے ڈاکٹر مجید نظامی کے اس مشورے کو بیان کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا لیکن گزشتہ روز وہ اپنی خدمات اور کارناموں کے ذکر میں اپنے بزرگ کا ذکر بھول گئے۔

ای پیپر-دی نیشن