نواز شریف نئے وزیر اعظم کے انتخاب تک اسلام آباد رہیں گے، قافلے کی صورت میں لاہور آئینگے
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعظم کے انتخاب تک وفاقی دارالحکومت میں قیام کرینگے۔ اس کے بعد وہ ایک قافلے کی صورت میں اسلام آباد سے بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور آئیں گے۔ مسلم لیگ ن کے کارکن جگہ جگہ قافلے کا استقبال کرینگے اور سابق وزیر اعظم ان سے خطاب کرینگے۔ نواز شریف کے ساتھ پارٹی رہنما بھی ہونگے۔ جب سابق وزیر اعظم کا قافلہ لاہور پہنچے گا تو کارکن بڑی تعداد میں ان کا استقبال کرینگے۔ اس موقع پر بھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کارکنوں سے خطًاب کرینگے۔