بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 304رنز سے شکست دیدی
گال (سپورٹس ڈیسک) بھارت نے سری لنکا کو 304رنز سے شکست دےکر 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ۔ چوتھے روز سری لنکن ٹیم 549 رنز کے کے تعاقب میں 245 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ ایشوین اور جدیجہ نے 3,3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔رنگنا ہیراتھ اور اور اسیلا گونارتنے انجری کے باعث بیٹنگ کیلئے نہ آ سکے ۔
جس کے باعث بھارت کو میچ جیتنے کیلئے صرف 8 وکٹیں ہی حاصل کر نا پڑیں۔