پاکستان طالبان کی حمایت بند نہ کرے تو سخت کارروائی کی جائے: جان میکن
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سنیٹر جان میکن نے کہا اگر آپ پاکستان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کی حمایت جاری رکھتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جان میکن نے سینٹ میں نیشنل ڈیفنس اتھارٹیزیشن ایکٹ میں ترمیم کیلئے بل پیش کیا ہے تاکہ پاکستان پر پابندیاں لگائی جائیں جان میکن نے کہا اگرپاکستان دہشت گرد گروپوں کی حمایت جاری رکھتا ہے اس پر آہستہ آہستہ سفارتی، فوجی اور اقتصادی پابندیاں لگائی جائیں بل میں کہا گیا ہے۔ افغان فوج کو مضبوط کیا جائے امریکی فوج کو حقانی نیٹ ورک، طالبان اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف کا کارروائی اختیار دیا جائے۔ دریں اثناء امریکہ میں پاکستانی سفیر نے اشارہ دیا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ 50 ملین ڈالر رکھنے کے بعد جوابی کارروائی کر سکتے ہیں امریکہ کو پاکستان نے ائر کوریڈور تک رسائی کیلئے اسلام آباد سے بات چیت کرنا ہوگی امریکہ 2001ء سے پاکستان میں تمام ائر کوریڈور بغیر کسی قیمت کے استعمال کر رہا ہے۔