• news

وزیر اعظم نااہلی، چھٹی مردم شماری کے نتائج تاخیر کا شکار

اسلام آباد (نیشن رپورٹ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے باعث چھٹی مردم شماری کے نتائج مزید تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں۔ ان نتائج کا اعلان 31 جولائی کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اپروول کے بعد سنایا جانا متوقع تھا۔ چھٹی مردم شماری کے ابتدائی نتائج تیار ہیں جن کی اپروول کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کا انتظار کیا جا رہا تھا۔ پاکستان شماریات بیورو کے ترجمان حبیب اللہ خان کے مطابق مردم شماری کے ابتدائی نتائج جاری کرنے کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 31 جولائی کو کل ہونا تھا۔ اب یہ اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چھٹی مردم شماری کے مکمل نتائج اگلے سال اپریل مئی تک پبلک کئے جا سکتے ہیں۔ پلان بھی یہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن