عہدے اہمیت نہیں رکھتے، نواز شریف جس جگہ کھڑے ہو جائیں وہ جلسہ گاہ بن جاتی ہے: مریم نواز کا ٹوئٹر پیغام
مری (نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ محبتوں کا وہی سمندر ہے۔ عہدے اہمیت نہیں رکھتے، نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں، مری پہنچتے ہی عوام پھر جمع ہو گئے۔ انہوں نے کہا نواز شریف جس جگہ کھڑے ہو جائیں وہ جلسہ گاہ بن جاتی ہے۔ نہ صرف پنجاب، سندھ، خیبر پی کے کے عوام نے بھی نواز شریف کا استقبال کیا۔
مریم نواز