صنعتی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری 4 فیصد باہر بھجوایا منافع 10فیصد بڑھ گیا
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان کے صنعتی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری میں تو صرف 4 فیصد اضافہ ہو سکا،، لیکن غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے باہر بھجوایا جانے والا منافع 10 فیصد بڑھ گیا ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوارن غیر ملکی سرمایہ کاروں نے منافع کے نام پر مجموعی طور پر 2 ارب 11 کروڑ ڈالر ملک سے باہر بھجوائے جو پہلے سے تقریبا 20 کروڑ ڈالر زیادہ ہیں۔اس سے پچھلے سال 1 ارب 91 کروڑ ڈالر بیرون ملک بھجوائے گئے تھے ۔گزشتہ مالی سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری کا حقیقی حجم 2 ارب 41 کروڑ ڈالر رہا جو پہلے سے 10 کروڑ ڈالر زیادہ ہیںسال کے دوران مالیاتی سیکٹر میں رقم لگانے والوں نے مجموعی طور پر 39 کروڑ 12 لاکھ ڈالر،، خوراک کا بزنس کرنے والے غیر ملکیوں نے 27 کروڑ 13 لاکھ ڈالر اور کمیونیکیشن سیکٹر کے سرمایہ کاروں نے 18 کروڑ ڈالر پاکستان سے باہر بھجوائے۔