لاہور ریجنل انڈر ٹیموں کی بیٹنگ، باﺅلنگ تکنیک ٹھیک کرنے کےلئے خصوصی کیمپ کا آغاز
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور ریجنل انڈر 19 ٹیموں کی بیٹنگ، باولنگ تکنیک کو درست کرنے کے لیے خصوصی کیمپ کا آغازہو گیا۔ کیمپ میں بلے بازوں کو باریک بلوں سے بیٹنگ پریکٹس کرائی جا رہی ہے جبکہ باولرز کے رن اپ اور باولنگ ایکشن پر کام کیا جا رہا ہے۔ ایل سی سی اے کرکٹ گراونڈ میں لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن انڈر 19 ٹیموں کا کیمپ لگایا گیا ہے جہاں کھلاڑیوں کو فیلڈنگ، با¶لنگ اور بیٹنگ کی تربیت دی جا رہی ہے، یہی گراونڈ کے ایک کونے میں چند کھلاڑیوں کو مخصوص باریک بلوں سے بیٹنگ اور رن اپ کے ساتھ باولنگ کرائی جا رہی ہے، اس حوالے سے ہیڈ کوچ کامران خان کا کہنا ہے کہ اس طرح نوجوان کھلاڑیوں کی تکنیک کو درست کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈر نائنٹین کی سطح پر ہی اگر تکنیکی خامیوں پرقابو پا لیا جائے توکھلاڑیوں کے کرکٹ مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے دوسری جانب کھلاڑیوں کا ماننا ہے کہ چھوٹے اور باریک بلوں سے کھیل کر ان کی تکنیک بہتر ہو رہی ہے جس کا فائدہ انہیں مستقبل میں ہوگا۔