• news

پریڈ گراؤنڈ میں 11 ہزار 679 کرسیاں لگائی گئیں‘890 کرسیاں خواتین کیلئے مختص‘ 130 میڈیا پرسنز کیلئے رکھی گئی تھیں

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے) پی ٹی آئی کی انتظامیہ کی جانب سے پریڈ گرائونڈ میںگیارہ ہزار 679 کرسیاں گائی گئیں جن میں سے دس ہزار 643 کرسیاں مردوں کیلئے تھیں 890 کرسیاں خواتین کیلئے مختص تھیں 130 کرسیاں میڈیا کیلئے رکھی گئیں جبکہ دیگر ضروریات کیلئے 30 کرسیاں تھیں۔ یوم تشکر کے جلسے میں اتوار کی شام چھ بجے کے بعد کارکنوں کی آمد شروع ہوئی راولپنڈی سے شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی اپنے جلوس کے ساتھ پریڈ گرائونڈ پہنچے ضلعی صدر زاہد کاظمی، کوآرڈینیٹر شیخ طارق مسعود کی قیادت میں چیئرنگ کراس، ملک محبوب الٰہی، سابق کونسلرکنٹونمنٹ بورڈچوہدری یوسف آف سہام، ضیاء کوثر ملک، ابابیل ہائوس سے اعجاز خان جازی اور قاسم آباد سے ایم پی اے عارف عباسی اپنے جلوسوں کے ہمراہ آشیانہ سینٹر پہنچے۔ چوہدری الیاس مہربان، راجہ خرم نواز، عامر مغل، علی اعوان اپنے جلوسوں کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے۔ پریڈ گرائونڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے یوم تشکر جلسے کیلئے پولیس نے سکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے پولیس کی جانب سے جلسہ گاہ خالی کرنے کیلئے رات گیارہ بجے کا وقت دیا گیا وفاقی پولیس کے تین ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن