• news

.ڈپٹی میئرز کو 6 کروڑ‘ چیئرمین کو 10 لاکھ روپے ترقیاتی فنڈز دینے کا فیصلہ

لاہور (خبر نگار) لاہور میں بے اختیارات بلدیاتی نمائندوں کیلئے اچھی خبر‘ ترقیاتی فنڈز کی مد میں ڈپٹی میئرز کو 6 کروڑ‘ چیئرمین کو 10 لاکھ روپے فی یوسی دینے کا فیصلہ۔ ذرائع کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کے فیصلے کے مطابق 6 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز ڈپٹی میئرز کی صوابدید پر ہونگے۔ ڈپٹی میئرز زون کی تمام یونین کونسلز میں 6 کروڑ کے ترقیاتی کام کرائیں گے۔ اس کے علاوہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی یوسیز کے چیئرمینز 10 لاکھ روپے لاگت تک کے ترقیاتی کام کرا سکیں گے۔ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کا کہنا تھا کہ چیئرمینوں کی جانب سے سکیمیں ملنے پر ٹینڈرز جاری کریں گے۔ ڈپٹی میئرز اور یوسی چیئرمینوں کو فنڈز ایم سی ایل اپنے وسائل سے فراہم کرے گا۔ ڈپٹی میئرز کو پہلے بھی تین تین کروڑ کے ترقیاتی فنڈز مہیا کئے جا چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن