.عمران خان دعوئوں کے سوا کچھ نہیں کرسکے، کسی لیڈر کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہئے: ڈاکٹر عبدالقدیر
لاہور (آئی این پی) محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ کر پشن کرنیوالوں کو معافی دینا ملک کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے مگر کسی سیاسی لیڈر کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے۔ تحریک انصاف اور عمران خان دعوئوں کے سوا کچھ نہیں کرسکے، انکے آنے سے تبدیلی نہیں کچھ اور ہی آئیگا۔ قوم جمہوریت، آئین و قانون کے ساتھ ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ کرپشن نے اس ملک کو تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا اسلئے ہم پوری قوم ملک سے کرپشن اور کرپشن کرنیوالوں کا خاتمہ چاہتی ہے۔ کرپٹ سیاستدان کسی بھی صورت برداشت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مضبوط ہونا چاہیے اور عوام کے ووٹوں سے آنیوالی حکومت کا آئینی و قانونی حق ہے وہ اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔