لاہور میں 53 لاکھ کے ڈاکے، شہری نقدی، زیورات، قیمتی سامان سے محروم
لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے گلشن اقبال میں مختارعلی کے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پریرغمال بنا کر ساڑھے 8لاکھ مالیت، ستوکتلہ میںجمشید کے گھر سے 5 لاکھ مالیت، ہربنس پورہ میں اشرف کے گھر سے 4 لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ساندہ میں شجاعت اور اسکی فیملی سے 6 لاکھ 75 ہزار مالیت، شیراکوٹ میں تنویر اور فیملی سے 4 لاکھ 67 ہزار مالیت، ہیئر میں احمدعلی اور اسکی فیملی سے 3 لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن میں نواز سے 3 لاکھ روپے، مغلپورہ میں سلمان سے 2 لاکھ اور موبائل فون، نشترکالونی میں جنید سے 50 ہزار، فیصل ٹائون میں صادق سے 25 ہزار اور موبائل فون، سبزہ زار میں فاروق سے 25 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے گلشن راوی میں رفیق کے گھر سے 6 لاکھ مالیت، نشتر کالونی میں انعم کے گھر سے 5 لاکھ مالیت اور ارشد کے گھر سے ساڑھے 4 لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان، سبزہ زار میں پرویز کی حویلی سے ساڑھے 8 لاکھ روپے مالیت کی پانچ بھینسیں چوری کرلی۔ چوروں نے مغلپورہ سے واصف، گلشن راوی سے عدنان کی کاریں جبکہ گجرپورہ سے رضا، قلعہ گجر سنگھ سے مجیب، سمن آباد سے احمد کی موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔