.افغانستان :طالبان کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ 10 اہلکار ہلاک
کابل ( آن لائن )افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان کے حملے میں 10 پولیس اہلکار ہلا ک ہوگئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق ہلمند کے ضلع نوا میں گزشتہ رات طالبان نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان کا حملہ اتنا شدید تھاکہ چیک پوسٹ میں موجود پولیس کے 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کیمطابق بعدازاں ہلمندپولیس چیک پوسٹ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔