• news

.وفاقی بیورو کریسی فیصلوں میں آزاد‘ اہم نوعیت کی فائلیں نکال دی جائیں گی

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نئے وزیراعظم اور نئی کابینہ کے حلف اٹھانے تک وفاقی بیوروکریسی فیصلے کرنے میںآزاد ہے، وفاقی سیکرٹریز ازخود اہم نوعیت کے فیصلے کررہے ہیں۔ تحریک انصاف کو پریڈ گرائونڈ میں جلسے کی اجازت دینے کیلئے بیورو کریسی کو پہلی بار وزیر داخلہ سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں پڑی۔ تاہم یہ آزادی نئے وزیراعظم اور نئی کابینہ کے حلف اٹھانے تک ہی حاصل رہے گی۔ وفاقی سیکرٹریز اورخود مختار اور نیم خود مختار اداروں کے سربراہان ازخود فیصلے کریں گے اور اہم نوعیت کی فائلیں نئی کابینہ کے حلف اٹھانے سے قبل ہی نکال دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ پہلی بار تحریک انصاف کو اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وزیرداخلہ کی منظوری کے بغیر جلسے کی اجازت دی تاہم اجازت دینے سے قبل سیکرٹری داخلہ سے منظوری لی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن