• news

.این اے120 میں ن اور جنون کا مقابلہ ہوگا، یاسمین راشد

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ این اے 120 میں مسلم لیگ(ن) کا مقابلہ جنون سے ہو گا جہاں جنون کی فتح یقینی ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کی راہنما حلقہ این اے 120 کی امیدوار یاسمین راشد نے کہا کہ این اے 120 کی عوام ہمارے ساتھ ہیں نواز شریف نے پچھلے چار سال سے اس حلقے میں قدم نہیں رکھا اب شہباز شریف کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگنے جائیں گے بہتر ہے شہباز شریف کسی دیہی حلقے سے الیکشن لڑ لیں تاکہ لوگوں کی نظروں میں ان کا مقام اور عزت برقرار رہ جائے ورنہ یہاں حلقہ این اے 120 سے ان کو جنون کا مقابلہ کرنا ہو گا اور جنون کبھی ہارتا نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان بہت جلد اس حلقے کا دورہ کریں گے اور ووٹروں سے ملاقات بھی۔

ای پیپر-دی نیشن