• news

:گوادر شپ یارڈ کی ترقی کیلئے منصوبہ تیار کر لیا گیا

اسلام آباد (مقبول ملک‘ دی نیشن رپورٹ) پاکستان نے بڑھتی ہوئی ملکی ضروریات پوری کرنے کے سلسلے میں گوادر شپ یارڈ کی ترقی کیلئے منصوبہ تیار کر لیا ہے تاکہ مرچنٹ بحری جہازوں کی تیاریتیز بنیادوں پر کی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق کمرشل بحری جہازوں کی تیاری سے پاکستان علاقائی ممالک کا مقابلہ کر سکے گا۔ گوادر شپ یارڈ کی ترقی سے کشتیوں اور سروے جہازوں کی تیاری میں بھی مدد ملے گی۔ چند چینی سرمایہ کاروں نے مجوزہ گوادر شپ یارڈ منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ گوادر شپ یارڈ کی ترقی کا مقصد کراچی شپ یارڈ کو صرف قومی دفاعی ضروریات کیلئے استعمال کرنا ہے۔ کراچی شپ یارڈ کئی کارگو جہاز‘ آئل ٹینکرز‘ ٹگ بوٹس‘ سپورٹ ویسلز‘ لینڈنگ کرافٹ، بحری جہاز اور آبدوزیں بھی تیار کر چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن