• news

.عوامی تحریک کا وزیراعلیٰ شہباز شریف کی بطور امیدوار اہلیت الیکشن کمشن میں چیلنج کرنیکا فیصلہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک وزیر اعلیٰ پنجاب کے قومی اسمبلی کے حلقہ 120میں بطور انتخابی امیدوار اہلیت کو الیکشن کمشن میں چیلنج کرے گی جبکہ گو شہباز گو تحریک بھی شروع کرنے فیصلہ کر لیا جس کا باضابطہ اعلان سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری 8اگست کو کریں گے۔ عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق وکلاء نے مشاورت کا عمل شروع کر دیا۔ ترجمان نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف وزیراعظم پاکستان بننے کے اہل نہیں ہم اپنی عوامی اور قانونی جدوجہد کے ذریعے سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں کا راستہ ہر صورت روکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن