:ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کیلئے 39 ہزار کلومیٹرعلاقے میں سروے مکمل
اسلام آباد (اے پی پی) پچھلے چار سالوں کے دوران ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کیلئے 39 ہزار کلومیٹر سے زائد علاقوں میں سروے کیا گیا۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں 25 ہزار کلومیٹر سے زائد علاقوں میں 2ڈی اور 19ہزار کلومیٹر کے علاقوں میں 3 ڈی سروے کئے گئے۔ اس ارضیاتی سروے کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 185 ارب ٹن سے زائد کوئلے کے ذخائر موجود ہیں جو کہ سستی بجلی کی پیداوار کے لئے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ 184ارب ٹن کے ذخائر کے کوئلے کے ذخائر سندھ میں تھر کے علاقے میں پائے جاتے ہیں جبکہ ٹھٹھہ، لاکھڑا اور جھم پیر کے علاقوں میں بھی کوئلے کے وسیع ذخائر پائے جاتے ہیں۔